+(00) 123-345-11

کیا ویب کیمرہ پر جہاں دونوں مجالس ایک دوسرے کو گواہوں سمیت دیکھ سکتی ہوں نکاح جائز ہے؟ میری منگنی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو امریکہ میں سکونت پذیر ہے۔ اور ہم ویب کیمرہ پر نکاح کرنا چاہتے ہیں جہاں دونوں خاندانوں کے افراد موجود ہوں گے اسطرح سے کاغذی کاروائی شروع ہوگی جبکہ شادی کا رچائو دسمبر 2010ء میں ہوگا۔ اس وقت میں اپنے میاں کے ساتھ جا سکوں گی۔ رہنمائی فرمائیں۔

نکاح کے درست ہونے کے لئے لڑکے اور لڑکی یا دونوں کے وکیلوں کی طرف سے ایجاب و قبول کا ایک مجلس میں ہونا ضروری ہے۔ ویب کیمرہ پر نکاح کی صورت میں فریقین یا دونوں کے وکیل ایک مجلس میں نہیں ہوتے اس لئے سوال میں ذکر کردہ طریقہ کے مطابق نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم اس طرح کے نکاح کی صحیح صورت یہ ہو سکتی ہے کہ جس شہر میں لڑکی موجود ہو لڑکا اس میں کسی آدمی کو اپنا وکیل بنادے۔ اور اس سے یہ کہہ دے کہ میرا نکاح فلاں لڑکی سے کردو پھر یہ وکیل دو گواہوں کی موجودگی میں لڑکی یا اس کے وکیل کے ساتھ ایجاب و قبول کرلے۔

لما فی ’’الھندیہ‘‘۔

واما شروطہ ۔ منھا الشھادۃ و ومنھا سماع الشاھدین کلاھما معا ومنھا ان یکون الایجاب و القبول معا فی مجلس واحد۔ (۱/۲۹۷)