+(00) 123-345-11

ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا ’’میرا تجھ سے تعلق نہیں ہے‘‘ اور طلاق کی نیت نہیں تھی اس سے نکاح پر تو کچھ اثر نہیں پڑا؟

سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق خاوند نے ’’میرا تجھ سے کوئی تعلق نہیں‘‘ یا بیوی کے بقول ’’تم سے میرا کوئی رشتہ نہیں‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے یہ (تعلق / رشتہ) ان الفاظ کنایہ میں سے ہے جن سے نیت کے بغیر طلاق واقع نہیں ہوتی۔ خاوند کی تحریر سے واضح ہے کہ خاوند نے ان جملوں سے طلاق دینے کی نیت نہیں کی تھی۔ لہٰذا اس جملہ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔ وہ عورت آپ کے نکاح میں ہے اور آپ کی بیوی ہے۔