+(00) 123-345-11

اگر کوئی صحیح العقیدہ مسلمان قربانی کرتے وقت عجلت میں ’’بسم اللہ اللہ اکبر‘‘ نہ کہہ پائے تو کیا وہ جانور حلال ہے اور کیا قربانی ہوگئی۔ ایسے ہی صدقہ یا خیرات یا عام ذبیحہ کے وقت بھی ایسا ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

اگر ذبح کرتے وقت یاد ہونے کے باوجود جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیا (چاہے جلدی کی بناء پر نہ لیا ہو) تو اس صورت میں جانور حلال نہیں ہوگا اور اس کا کھانا حرام ہوگا لیکن اگر کبھی ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا یاد ہی نہ رہا اور بھولے سے اللہ کے نام کے بغیر ذبح کر دیا تو پھر جانور حرام نہ ہوگا۔

’’لاتحل ذبیحۃ من تعمد ترک التسمیۃ مسلما اوکتابیا لنص القرآن‘‘۔ (شامی ۶/۲۹۹)

’’فان ترکھانا سیاحل‘‘۔ (ایضاً ۶/۲۲۹)

’’لوک ترک التسمیۃ ذاکر الھا غیر عالم بشر طیتھا فھو فی معنی الناسی‘‘۔ (ایضاً ۶/۲۹۸)