+(00) 123-345-11

کیا کسی مشکل کے لئے لوگوں کو جمع کرکے درود تنجینا پڑھنا جائز ہے؟

کبھی کبھی کچھ لوگ جمع ہو کر اگر درود شریف پڑھ لیں تو فی نفسہ یہ مباح ہے لیکن اگر اس کو زیادہ ثواب سمجھ کر اختیار کیا جائے یا اس ہیئت کو اختیار نہ کرنے والے کو برا سمجھا جائے تو یہ بدعت ہوگا آج کل عموماً اسی نیت سے اس عمل کو اختیار کیا جاتا ہے اور اگر کسی جگہ یہ نیت نہ ہو تو اس کے رواج کی وجہ سے آگے چل کر یہ صورت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ (ماخذہ فتاویٰ عثمانی، ج ۱)