+(00) 123-345-11

کس عمر سے مرد اور عورت پر نماز اور روزے فرض ہوجاتے ہیں ؟

احکامات شرع نماز، روزہ بالغ ہونے سے فرض ہو جاتے ہیں لڑکے کے بالغ ہونے کی علامت احتلام کا ہونا ہے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی علامت حیض کا شروع ہونا ہے۔ اگر مذکورہ علامات ظاہر نہ ہوں اور لڑکے اور لڑکی کی عمر پندرہ سال ہو جائے تب بھی ان کو بالغ سمجھا جائے گا نماز روزہ اور شریعت کے دیگر احکام ان پر لازم ہوں گے۔

فان لم یوجد منھما شی فحتی یتم لکل منھما خمس عشرۃ منہما وبہ یفتی۔

(شرح التنویر ص ۱۴۸، ج ۱)