+(00) 123-345-11

التحیات کے بعد درود شریف اور دعا کو ملانا لازمی ہے یا اختیاری؟ نوافل اور سنت غیر مؤکدہ کی دوسری رکعت میں۔

نوافل اور سنت غیر مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درود شریف اور دعا پڑھنا سنت ہے قصداً ترک کرنا درست نہیں ہے البتہ اگر ترک کر دیا تو نماز اد اہو جائے گی۔

وفی الاربع قبل الظہر والجمعۃ وبعدھا لایصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی القعدۃ الاولی والا یستفتح اذا قام الی الثالثہ بخلاف سائر ذوات الاربع من النواافل الخ۔ (شامیہ ص ۱۲۵، ج ۱)