+(00) 123-345-11

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صلوٰۃ الاوابین صلوٰۃ الضحیٰ ہے کیا یہ درست ہے؟ او رکیا نماز مغرب کے بعد ۶ رکعت اوابین پڑھنا بدعت ہے؟

مغرب کی نماز کے بعد چھ رکعت پڑھنا مستحب ہے اور یہ نوافل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور قول سے ثابت ہیں۔

عن ابی ہریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینھن بسوء عدلن لہ بعبادۃ ثنتی عشرۃ سنۃ۔

(جامع الترمذی : رقم : ۴۳۵)

واضح رہے کہ صلوٰۃ الضحیٰ یعنی چاشت کی نماز الگ ہے اور اوابین کی نماز الگ ہے۔