+(00) 123-345-11

عید کی نماز عید گاہ میں ادا کی گئی اور بعض لوگوں نے اپنی قریبی مساجد میں نماز ادا کی جن آئمہ حضرات نے اپنی اپنی مسجدوں میں نماز عید پڑھائی ہے یہ گنہگار ہیں یا نہیں اور ان کی نماز ہوگی یا نہیں ہوگی؟

عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنا سنت ہے بشرطیکہ عید گاہ کا اِمام صحیح العقیدہ ہو، تاہم جن آئمہ نے اپنی اپنی مساجد میں عید کی نماز پڑھائی ہے ان سب کی نماز عید بھی ادا ہوگئی ہے۔ اور وہ گناہگار بھی نہیں ہوئے۔

(والخروج الیھا) ای الی الجبانۃ لصلاۃ العید (سنۃ وان وسعھم المسجد الجامع) ھو الصحیح (درمختار ۱؍۶۱۲ رشیدیہ)