+(00) 123-345-11

نذر نیاز کے متعلق بتائیں کہ یہ کس کس طرح صحیح اور کس طریقے سے غلط ہے؟

نیاز خیرات کرنے کو کہتے ہیں نیاز (خیرات) صرف اللہ تعالیٰ کے نام پر دینی جائز ہے؟ غیر اللہ (کسی پیر، ولی) کے نام پر نیاز دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔

اور نذر کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ جس کام کے ہونے پر نذر مانی جانے اور وہ کام ہو جائے تو اس نذر کا پورا کرنا واجب ہو جاتا ہے اور نذر صرف اللہ کے لیے ماننی جائز ہے غیر اللہ کے لیے نذر ماننا جائز نہیں ہے اگر کسی نے غیر اللہ کے لیے نذر مانی تو اس کا پورا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو پورا کرنا گناہ ہے۔

اور نذر اس چیز کی ماننی اور پوری کرنی ضروری ہے جو خود عبادت مقصودہ ہو یا اس عمل سے ملتا جلتا عمل فرض یا واجب ہو مثلاً نوافل پڑھنے، صدقہ کرنے اور مسجد میں رقم دینے کی نذر مان سکتے ہیں۔

منھا ان یکون قربۃ فلا یصح النذر بمالیس بقربۃ رأسا کالنذر بالعاصی ..... وکذا النذر بالمباحات من الاکل والشرب والجماع ونحوذالک لعدم وصف القرابۃ ...... ومنھا ان تکون قربۃ مقصودۃ فلایلزم النذر بعیادۃ المرضی ....... وان کانت قربا لانھا لیست بقرب مقصودۃ ویصح النذر بالصلوۃ الخ

(بدائع الصنائع ۵/۸۲)"