+(00) 123-345-11

اگر غلطی سے اولاد قبر پکی کروا دیں تو اس صورت میں شرعی رہنمائی کیا ہے؟

قبر کو پختہ بنانا سنت کے خلاف ہے، اگر کسی قبر کو پختہ کر لیا گیا ہو تب بھی یہ لازم ہے کہ اس کی ہیئت کو سنت کے مطابق بنایا جائے اور اس کی پختگی کو ختم کیا جائے، اگر قبر ایسے مقام پر بنائی جائے کہ وہاں کی مٹی ریتلی وغیرہ ہونے کی وجہ سے ٹھہرتی ہی نہ ہو تو پھر اندر سے بقدر ضرورت پختہ کرنے کی گنجائش ہے، اوپر سے پختہ بنانا پھر بھی جائز نہیں۔

عن ابی وائل ان علیًاؓ قال لابی الھیاج الاسدی ابعثک علی مابعثنی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ان لاتدع قبر امشرفا الاسویتہ ولاتمثا لاالاطمستہ

(ترمذی شریف ص ۱۲۵، ج ۱)

عن جابر رضی اللّٰہ عنہ قال نھی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ان تجصص القبور وان یکتب علیھا وان ینبٰی علیہا وان توطأ۔ (حوالہ بالا)"