+(00) 123-345-11

کیا شیعہ کافر ہیں؟ اگر کافر ہیں تو کیا شیعہ کو اس کے سامنے کافر کہنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور کیا شیعہ سے دوستی رکھنا ٹھیک ہے؟ اور یہ پوچھنا ہے کہ میرے گھر والے اور دوست سب یہ بولتے ہیں کہ شیعہ جو کرتے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ہم کون ہوتے ہیں ان کو کافر کہنے والے ہم ان سے اچھی طرح ملتے ہیں تو کیا ضرورت ہے ان کو غلط کہنے کی او رکہتے ہیں کہ شیعہ کی مجلس میں جانے سے کچھ نہیں ہوتا ہم کوئی ان کی باتیں قبول تھوڑی کرتے ہیں ہم تو بس باتیں سنتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں تو حضرت صاحب یہ پوچھنا ہے کہ میں ان کو کیسے بتائوں کہ شیعہ کافر ہیں۔

اگر شیعہ حضرات شیخینؓ (حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ) کو گالیاں دیں اور ان پر لعن طعن کرتے ہوں اورحضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتے ہوں یا حضرت علیؓ کو معبود سمجھتے ہوں یا یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو وحی کے پہنچانے کے سلسلے میں غلطی ہوئی تھی تو پھر یہ کافر ہوں گے اور اس صورتحال میں ان سے دلی دوستی رکھنا درست نہیں ہوگا۔ ویسے عام حالات میں شیعہ کو بلاوجہ کافر کہنا درست نہیں یہ خواہ مخواہ جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔

أن الرافضی اذا کان یسب الشیخین ویلعنھما فھو کافر .......... لاشک فی تکفیر من قذف السیدۃ عائشۃ رضی اللہ عنھا اوانکر صحبۃ صدیقؓ اور اعتقد الالوھیۃ علی اوأن جبرئیل غلط فی الوحی الخ۔ (شامی ص ۲۳۷‘ ج ۴)"