حدیث کے مطابق قضاء حاجت کے وقت قبلے کی طرف رُخ یاپشت کرکے بیٹھنا ممنوع ومکروہ ہے، لہٰذا بیت الخلاء بناتے وقت اسکا خیال کرکے بنانا چاہیے تھا، مذکورہ بیت الخلاء اگر قبلہ رخ بن گیا ہے تو اس کی اصلاح کرلی جائے، اور اصلاح سے پہلے استعمال کی ضرورت پڑجائے تو بیٹھنے میں اس کا خیال کرلیا جائے کہ رُخ یا پشت قبلہ کی طرف نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم