+(00) 123-345-11

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ ایک شخص زنا کرتا ہے اور پھر اس عورت کی بچی کے ساتھ شادی کرتا ہے اب یہاں دو صورتیں پیدا ہوگئیں۔

صورت نمبر ۱:کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بچی اس کے زنا کرنے سے پہلے پیدا ہوئی تھی اور پھر اس سے شادی کی۔

صورت نمبر ۲: یہ ہے کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بچی اس کے زنا کرنے کے بعد پیدا ہوئی تھی اور اس سے شادی کی۔

تو اب دونوں صورتوں میں اس شخص کا اس سے شادی کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

سوال میں مذکورہ دونوں صورتوں میں اس شخص کا اپنی مزنیہ کے اُصول و فروع کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

فمن زنی بامرأۃ حرمت امھا وان علت وابنتھا وان سفلت (عالمگیری ص ۲۷۴ : ج ۱)