+(00) 123-345-11

ایک لڑکی جو سُنی ہے اپنے والدین سے چھپ کر ایک شیعہ لڑکے سے اس کے والدین کی موجودگی میں نکاح کر لیتی ہے۔کیا یہ نکاح ہوگیا یا نہیں؟

مذکورہ شخص اگر کفریہ عقائد کا حامل ہے تو اس سے سنیہ کا نکاح منعقد نہیں ہوا اور اگر اس کے عقائد کفریہ نہیں تو پھر بھی یہ اہل سنت عورت کا کفو نہیں ہے لہٰذا اگر شیعہ لڑکے سے نکاح کیا ہے تو اس صورت میں بھی نکاح منعقد نہیں ہوا۔ غیر کفو میں عاقلہ بالغہ کا نکاح بغیر ولی کی رضامندی کے منعقد نہیں ہوتا۔

(ماخذہ احسن الفتاوٰی ص۹۴ : ج۵)

قال فی العلائیہ ویفتیٰ فی غیر الکفو بعدم جوازہ اصلاً وھو المختار للفتوی لفساد الزمان الخ۔ ( رد المختار ص ۳۲۲ : ج ۲)