+(00) 123-345-11

کیا زوجین اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کی تجدید کے عمل سے گزریں یا نہیں؟

ایسے غیر مسلم میاں بیوی جن کا نکاح حالت کفر میں ان کے مذہب کے مطابق درست ہوا ہو اگر وہ دونوں اکھٹے اسلام قبول کریں تو ان کا نکاح باقی رہے گا دوبارہ نکاح ضروری نہیں بشرطیکہ میاں بیوی آپس میں محرم نہ ہوں جیسا کہ مجوسیوں کے ہاں محرم سے بھی نکاح درست ہے۔

اسلم المتزوجان بلا سماع شہود او فی عدۃٍ کافراً معتقدین ذلک اقرا علیہ لانا امرنا بترکھم وما یعتقدون الخ (شامیہ ص ۴۲۰: ج ۲)