+(00) 123-345-11

میں ایک فلسطینی مسلمان لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں جو غزہ کی پٹی میں رہتی ہے۔ ہم بغیر ویزہ کے آ جا نہیں سکتے۔ ہمیں بتائیں کہ فون پر نکاح کرنے کے لیے کیا کیا انتظامات اور اہتمام کر نے ہوں گے؟

نکاح کے شرعا درست ہونے کے لیے دو گواہوں کا مجلس نکاح میں موجود ہونا اور جس مجلس میں ایجاب ہوا ہو اسی مجلس میں قبول کا ہونا ضروری ہے ٹیلی فو ن پر نکاح کرنے کی صورت میں یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتی اس لیے ٹیلی فون پر نکاح کرنا صحیح نہیں ہے البتہ فون پر نکاح کرنے کی یہ صورت ممکن ہے کہ ایک فریق کسی شخص کو اپنے نکاح کا وکیل مقرر کر دے پھر وکیل اس کی طرف سے دوسرے فریق کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرے اس طرح نکاح صحیح ہو جاتا ہے لہٰذا مذکورہ بالا تفصیل کو سامنے رکھ کر آپ نکاح کر سکتے ہیں۔

لما فی الدر المختار (۳/۹)

وینقعد بایجاب من احدھما وقبول من الاٰخر وشرط حضور شاھدین حرین اوحروحرتین الخ (۳/۲۱)

وفی الھدایۃ:

ومنھا سماع الشاہدین کلاھما معا (۱/۲۶۸)