+(00) 123-345-11

کیا مرد بغلوں اور زیر ناف بالوں کو کریم کے ذریعہ ختم کر سکتا ہے کیا عورت سیفٹی بلیڈ سے بغلوں اور زیر ناف بال صاف کر سکتی ہے؟

مرد کیلئے زیر ناف بالوں کو بلیڈ وغیرہ کے ساتھ صاف کرنا بہتر ہے اورکریم کا استعمال کرنے کی بھی گنجائش ہے اور بغل کے بالوں کو کھینچ کر اکھاڑنا پسندیدہ ہے بلیڈ اور کریم استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے جبکہ عورت کے لیے زیر ناف اور بغل کے بالوں کی صفائی کیلئے بلیڈ استعمال کرنے کی نسبت بالوں کو اکھیڑنا زیادہ پسندیدہ ہے نیز کریم وغیرہ بھی استعمال کر سکتی ہے۔

ویستحب حلق العانۃ ولو عالج بالنورۃ یجوز کذافی الغرائب و فی الاشباہ والنظائر والسنۃ فی عانۃ المرأۃ النتف … ازالۃ الشعر من ابطیہ ویجوز فیہ الحلق والنتف اولیٰ الخ (شامی صفحہ ۵/۲۸۸)