+(00) 123-345-11

عورتوں کیلئے بغیر شرعی عذر کے سر کے بال کٹواناکیسا ہے؟

عورتوں کیلئے بغیر شرعی عذر کے سر کے بال کٹواناجائز نہیں ہے شرعی عذر مثلاً سر میں یا بالوں میں کوئی بیماری پیدا ہو گئی ہو جس میں بال گرنے لگ جائیں وغیرہ اور اس صورت میں بال کٹوائے بغیر کوئی اور علاج اور چارۂ کار نہ ہو تو ایسی صورت میں بقدر ضرورت بال کٹوانے کی گنجائش ہے۔

لہذا عذر شرعی کے بغیر بال کٹوانا جائز نہیں ہے چاہے خاوند کی اجازت سے شرعی پردے کا اہتمام کرتے ہوئے کٹوائے جائیں یا اسطرح کاٹے جائیں کہ ان میں مردوں یاغیر مسلم خواتین کی مشابہت نہ پائی جاتی ہو۔ ہر صورت میں ممنوع ہے۔

ولو حلقت المرأۃ رأسھا فان فعلت لوجع اصابھا لا بأس بہ وان فعلت ذلک تشبھا بالرجال فھو مکروہ۔ (ہندیہ ۵/۳۵۸)