+(00) 123-345-11

میں ۲۱ سال کا نوجوان ہوں کنوارہ ہوں۔ اللہ کی مہربانی ہے کہ کوئی غلط کا م نہیں کرتا مگر جنسی احساسات کی وجہ سے کچھ پانی خارج ہوجاتا ہے۔ مجھے پتہ نہیں کہ اس کے بعد میرا نہانا یا پاک ہونا ضروری ہوجاتا ہے یا نہیں۔

اس قسم کے احساسات کی صورت میں جو رطوبت خارج ہوتی ہے اس کو مذی کہا جاتا ہے۔ جس کا حکم یہ ہے کہ اس سے غسل واجب نہیں ہوتا صرف وضو کرنا ضروری ہوتا ہے اور جسم یا کپڑے کے جتنے حصہ پر نجاست لگی ہو اس کو بھی دھونا ضروری ہے۔ البتہ شہوت کے ساتھ مادہ منویہ خارج ہونے کی صورت میں غسل واجب ہے۔

لما فی الھندیۃ: (۱؍۱۲)

المذی ینقض الوضوء وکذا الودی والمنی اذا خرج من غیر شھوۃ

وفیہ ایضا :(۱؍۱۷)

المعانی الموجبۃ للغسل وھی ثلاثۃ منھا الجنابۃ وھی تثبت بشئین احدھما خروج المنی علی وجہ الدفق والشھوۃ۔