+(00) 123-345-11

ایک شخص نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر بہت کچھ بکواس کی اور اسی دوران اس نے اپنی بیوی کو طلاق بھی دے دی۔ مگر ہوش میں آنے کے بعد وہ طلاق دینے کا انکار کرتا ہے کیا طلاق ہو گئی؟

شراب پی کر نشہ کی حالت میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق اگر واقعی اس شخص نے طلاق دی ہے تو شرعاً طلاق واقع ہو چکی ہے۔ اگر ایک طلاق صاف لفظوں میں دی ہے جیسا کہ سوال سے واضح ہے تو ایک طلاق رجعی واقع ہو ئی ہے جس میں عدت کے دوران رجوع ہو سکتا ہے۔ اور عدت گزرنے کے بعد نکاح جدید کرکے باہم زندگی گزارسکتے ہیں۔ لیکن اگر ایک سے زائد طلاقیں دی ہیں یا طلاق کے متعلق کچھ الفاظ مزید بھی بولے ہیں تو مسئلہ کی وضاحت کرکے جواب دوبارہ معلوم کرلیں۔

لما فی ’’الھندیۃ‘‘:طلاق السکران واقع اذا سکر من الخمر او النبیذ وھو مذھب اصحابنا رحمھم اللہ تعالیٰ ومن سکر من البنج یقع طلاقہ ویحد ۔ (۱؍۳۵۳)