+(00) 123-345-11

اگر کوئی شخص بے خیالی میں تھوک نگلنے کی بجائے خون نگل جائے جبکہ اس کو پتہ نہ ہو کہ خون نگل رہا ہوں تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

مذکورہ صورت میں اگر تھوک پر خون کا غلبہ نہ ہو تو اس کونگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر تھوک پر خون کا غلبہ ہو تو اس کو نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

الدم اذا خرج من الاسنان ودخل حلقہ ان کانت الغلبۃ للبزاق لایضرہ وان کانت الغلبۃ للدم یفسد صومہ وان کانا سوائً افسد ایضاً استحساناً الخ۔ (ہندیہ ص ۲۲۴، ج ۱)