+(00) 123-345-11

میں کاروبار کے لئے رقم حاصل کرنا چاہتا ہوں اور آج کل کون ساایسا طریقہ ہے کہ رقم بھی مل جائے اور رقم کے مالک کو منافع بھی دیدیا جائے۔

صاحب مال سے مضاربت کا معاملہ کرکے آپ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں مضاربت کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی سے کہیں کہ آپ مجھے کچھ رقم دے دیں میں اس سے کاروبار کروں گا جو منافع ہوگا اس کو طے شدہ تناسب سے تقسیم کر لیں گے۔ اس کے لیے درجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، اگر ان شرائط کا لحاظ نہ رکھا گیا تو یہ معاملہ درست نہیں ہوگا۔

-1جتنے مال سے کاروبار کرنا ہے وہ متعین کرکے کام کرنے والے کے حوالے کر دیا جائے۔

-2نفع کی تقسیم کا تناسب طے ہو جائے کہ کل حاصل ہونے والے منافع میں سے صاحب مال کا نفع کتنے فیصد ہوگا اور کام کرنے والے کا کتنے فیصد۔

-3کسی ایک شخص کے لیے کوئی رقم متعین نہ کی جائے کہ مثلاً صاحب مال کو ماہانہ 2000 روپے دئیے جائیں گے ایسا کرنے سے منافع سود بن جائے گا جو کہ حرام ہے۔

-4اگر کاروبار میں نقصان ہو گیا تو اس کو منافع میں سے پورا کیا جائے گا اور اگر منافع نہیں ہوا یا نقصان منافع سے زیادہ ہے تو یہ نقصان صاحب مال کو برداشت کرنا ہوگا کام کرنے والے کے ذمہ نہ ہوگا بشرطیکہ اس نقصان میں کام کرنے والے کی اپنی کوتاہی کا دخل نہ ہو۔

(مزید تفصیل کے لیے بہشتی زیور حصہ پنجم میں مضاربت کے باب کا مطالعہ فرمائیں)۔