+(00) 123-345-11

ماہ محرم میں لوگ قبرستان میں مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اور قبروں پر کھجور کے پتے ڈالتے ہیں اور قبروں پر پانی ڈالتے ہیں۔ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

قبرستان میں مٹھائی لے جا کر تقسیم کرنے اور قبروں پر کھجور کے پتے ڈالنے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں لہٰذا یہ افعال خواہ محرم کے مہینے میں کیے جائیں یا کسی اور مہینے میں ناجائز اور بدعت ہیں، اور محرم کے ساتھ تعیین کی وجہ سے ان میں اور زیادہ قباحت پیدا ہو جاتی ہے لہٰذا اس قسم کے افعال سے بچنا ضروری ہے قبر پرکسی بھی وقت ضرورت کے پیش نظر مٹی دبانے کیلئے پانی کا چھڑکنا جائز ہے لیکن اس کو محرم کے مہینے کے ساتھ خاص کرتے ہوئے اس کا التزام کرنا جائز نہیں۔

ولا بأس برش الماء حفظا لہ (طحطاوی علی مراقی الفلاح / ص: ۳۳۵) و یرش علیہ الماء کیلا ینتشر بالریح خانیۃ علی ھامش الھندیۃ / ۱: ۱۹۴، عالمگیریۃ / ۱: ۱۶۶، خلاصۃ الفتاویٰ/ ۱ : ۲۲۶)