+(00) 123-345-11

زکوٰۃ کی قیمت نکالتے وقت سونے کی قیمت خرید کا اعتبار ہوتا ہے یا مارکیٹ ریٹ کا؟

سونا ساڑھے سات تولہ سے زائد ہو تو سارے سونے کی قیمت پر زکوٰۃ ہو گی یاساڑھے سات تولہ چھوڑ کر باقی پر ؟

قیمت کے اعتبار سے زکوٰۃ ادا کرنے کی صورت میں ہر چیز کی حاضر مارکیٹ ریٹ کے حساب سے قیمت لگا کر زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ نصاب اور نصاب سے زائد تمام مال پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے لہٰذا ساڑھے سات اور اس سے زائد تمام سونے کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘

وتعتبر یوم الوجوب وقالا یوم الاداء وفی المحیط یعتبر یوم الاداء بالاجماع (۲/۲۴) رشیدیہ