+(00) 123-345-11

اگر بیوی صاحب نصاب ہو جائے تو زکوٰۃ کون دے گا۔

جو شخص صاحب نصاب ہو زکوٰۃ ادا کرنا بھی اسی پر واجب ہوتا ہے۔ لہٰذا بیوی اگر صاحب نصاب ہے تووہ خود زکوٰۃ ادا کرے گی۔ البتہ اگر شوہر بیوی کی اجازت سے زکوٰۃ ادا کردے تو زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔

لما فی ’’الفتاوی السراجیۃ‘‘:

من ادّٰی زکاۃ مال غیرہ من مال نفسہ بامر من علیہ الزکاۃ جاز بخلاف ما اذا ادّٰی بغیر امرہ ثم اجاز۔ (۲۶)