+(00) 123-345-11

کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا ایک ساتھی ہے جو مدرسے میں زیرِ تعلیم ہے اور وہ شادی شدہ بھی ہے کیا وہ اپنے اخراجات زکوٰۃ کے مال سے چلا سکتا ہے۔ دوسرا یہ تھا کہ اسے سواری کی ضرورت پڑتی ہے ہم چاہتے تھے کہ اسے سواری بھی لے کر دیتے مثلاًموٹر سائیکل تیسرا کیا اس طرح کرنے سے اس کے تقویٰ میں کوئی فرق آئے گا یا نہیں۔

اگر مذکورہ شخص سید نہ ہو اور مستحق زکوٰۃ ہو تو اس کو زکوٰۃ دینا جائز ہے اور بغیر مانگنے کے زکوٰۃ لینے پر اس کے تقویٰ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(منھا الفقیر)وھو من لہ ادنیٰ شئی وھو مادون النصاب اوقدر نصاب غیر نام وھو مستغرق فی الحاجۃ فلا یخرجہ عن الفقیر ملک نصب کثیرۃ غیر نامیۃ اذا کانت مستغرقۃ بالحاجۃ کذا فی فتح القدیر۔ التصدق علی الفقیر العالم افضل من التصدق علی الجاھل (عالمگیری ۱/۲۰۶) رشیدیہ