+(00) 123-345-11

اکثر نعت خواں نعت کے دوران آپ ا کا نام مختلف طریقوں سے نعت میں پڑھتے ہیں اور درود شریف نہیں پڑھتے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی جب بھی ذکر کیا جائے تو پڑھنے اور سننے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ ہر دفعہ درود شریف پڑھے البتہ ہر دفعہ درود شریف پڑھنے کے واجب ہونے کے بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے بعض حضرات کے ہاں ہر دفعہ پڑھنا واجب نہیں بلکہ مجلس میں ایک دفعہ پڑھنا واجب ہے جب کہ بعض کے نزدیک ہر دفعہ پڑھنا واجب ہے اور جن کے نزدیک ہر دفعہ پڑھنا واجب ہے ان کے ہاں بھی واجب علی الکفایہ ہے یعنی اگر پوری مجلس میں سے کسی ایک آدمی نے بھی درود شریف پڑھ لیا تو واجب سب کی طرف سے ادا ہو جائے گا لہٰذا اگر نعت خوان حضرات ایک بار بھی ادا کر لیں یا سامعین میں سے بعض پڑھتے رہیں تو سب کی طرف سے ہو جائے گا۔

واختلف الطحاوی والکرخی فی وجوبھا علی السامع والذاکر کلما ذکر صلی اللہ علیہ وسلم والمختار عندالطحاوی تکرارہ ای الوجوب کلما ذکر ولو اتحد المجلس فی الاصح وفی الشامیۃ قید الکرمانی فی شرح مقدمۃ ابی اللیث وجوب التکرار عند الطحاوی بکونہ علی سبیل الکفایہ لاالعین الخ۔ (شامی ص ۵۱۶، ج ۱)