+(00) 123-345-11

مسجد کے ساتھ ملحقہ مدرسہ کے مہتمم صاحب چھوٹے بچوں کو مسجد میں نماز پڑھاتے ہیں جس میں سے بعض بہت چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو نماز میں خلل ڈالتے ہیں تو کیا ان بچوں کا مسجد میں آنا ٹھیک ہے؟

چھوٹے بچے جو مسجد کے آداب اور پاکی کا خیال نہیں رکھ سکتے ان کو مسجد میں لانا مناسب نہیں ہے اس لیے مہتمم صاحب کو چاہیے کہ ان کے لیے علیحدہ نماز پڑھنے کا انتظام کریں البتہ سمجھدار بچے جو مسجد کی پاکی کا خیال رکھ سکتے ہوں ان کو نماز کی ترغیب کے لیے مسجد میں لانا احادیث سے ثابت ہے، البتہ منتظم کو چاہیے کہ وہ بچوں کی نگرانی کا انتظام کریں تاکہ نماز میں خلل واقع نہ ہو۔

ویحرم ادخال الصبیان والمجانین حیث غلب تنجیسھم وفی الشامیہ وقولہ یحرم الخ لما اخرجہ المنذری مرفوعاً جنبوا مساجد کم صبیانکم الخ والمراد بالحرمۃ کراھۃ التحریم الخ۔ (شامی ص ۴۸۶، ج ۱)