+(00) 123-345-11

ہمارے یہاں شادی اور جنم دن کی سالگرہ منانے کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔رشتہ دارں کو بلایا جاتا ہے ، کیک کاٹا جاتاہے، تحائف دیئے جاتے ہیں ۔سالگرہ بھی دو طرح کی ہوتی ہے پیدائیش کی اور شادی کی۔ ان دونوں طرح کی سالگرہ کے بارے میں میرے 3سوال ہیں۔

۱۔ کیا کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں؟

۲۔ کیا کسی کو سالگرہ کا تحفہ دینا جائز ہے؟

۳۔ کیا سالگرہ کے موقع پر کسی کی دعوت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے؟

سالگرہ غیر اسلامی رسم ہے اس کو منانا غیر اسلامی نظریات کو ترویج دینے کے مترادف ہے اس لیے جنم دن یا شادی کے موقع پر سالگرہ منانا اور اس پر تحفے تحائف دینا اور دعوت وغیرہ کا اہتمام کرنا شرعاً درست نہیں ہے اس سے اجتناب کریں۔