+(00) 123-345-11

کیا امتحان کیلئے تصویر بنوانا جائز ہے؟

تصویر بنوانا شرعاًجائز نہیں ہے حدیث پاک میں اس پر سخت وعید آئی ہے البتہ ضرورت شدیدہ اور قانونی مجبوری کی وجہ سے تصویر بنوانے کی گنجائش ہے۔ امتحان کے لیے تصویر بنوانا قانونی مجبوری اور ضرورت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس لیے امتحان کے لیے تصویر بنوانے کی گنجائش ہے۔

لما فی ’’الحدیث‘‘:

عن نافع ان عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اخبرہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ان الذین یصنعون ہذہ الصور یعذبون یوم القیامۃ یقال لھم احیوا ماخلقتم۔ (بخاری : ۵۲۵۱)

وفی ’’الشامیہ‘‘:

ویاتی غیر روح لایکرہ القھسانی وفیہ اشعار بانہ لاتکرہ صورۃ الراس وفیہ خلاف کما فی اتخادھما۔ (۱/۴۳۵)

وفی ’’الاشباہ والنظائر‘‘: (۱۰۸)

الضرورات تبیح المحظورات۔