+(00) 123-345-11

کیا بینکنگ اسلام میں ممنوع ہے جبکہ بینکنگ بطور مضمون سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے کیا ہم کالج میں یہ مضمون پڑھا سکتے ہیں

بینکنگ اسلامی قوانین کے مطابق ہو تو شرعاً ممنوع نہیں ہے مروجہ بینکنگ کا نصاب اگرچہ اسلامی اصولوں سے موافقت نہیں رکھتا، تاہم اس کو پڑھانے سے نیت درست ہو اور سودی بینکاری پڑھا کر طلباء کو اس کے نقائص سے آگاہ کیا جائے اور اسلامی نظام معیشت کی خوبیاں واضح کی جائیں تو شرعاً اس کو پڑھانا درست ہوگا۔ تاہم اگر پڑھانے سے مقصود سودی بینکاری ہی کی ترویج واشاعت ہو تو پھر اس کو پڑھانا بھی درست نہیں ہوگا۔ (بحوالہ اسلام اور جدید فقہی مسائل از مولانا خالد سیف اللہ رحمانی)