+(00) 123-345-11

جس شخص نے ناجائز طور پر تنخواہ وصول کی ہو اس کے ہاں سے کھانا یا چائے لے سکتے ہیں؟

جس شخص نے ناجائز تنخواہ وصول کی تو اگر اس کے علاوہ اس کا اور کوئی حلال ذریعہ آمدن نہیں، یا حلال ذریعہ سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام مال سے کم ہے یا اس کے برابر ہے تو اس کی دعوت قبول کرنا جائز نہیں (ہاں اگر یقین ہو کہ اس نے حلال مال سے دعوت کی ہے تو قبول کرنا جائز ہے) اور اگر اس کی ناجائز آمدنی حلال مال سے کم ہو تو اس کی دعوت قبول کرنا جائز ہے، لیکن اگر یقین ہو جائے کہ اس نے حرام آمدنی سے دعوت کی ہے تو دعوت قبول کرنا جائز نہیں۔

فی الھندیۃ: اھدی الی رجل شیئاً أوأضافہ ان کان غالب مالہ من الحلال فلا بأس الا أن یعلم بأنہ حرام فان کان الغالب ھو الحرام ینبغی ان لایقبل الھدیۃ ولا یأکل الطعام الا ان یخبرہ بانہ حلال ورثتہ او استقرضہ من رجل (۵:۳۴۲) وفیھا: أکل الرباوکاسب الحرام اھدی الیہ أواضافہ وغالب مالہ حرام لایقبل ولا یأکل مالم یخبرہ ان ذلک المال اصلہ حلال ورثہ أواستقرضہ وان کان غالب مالہ حلالا لا بأس بقبول ہدیتہ والا کل منھا۔ (۵: ۳۴۳)