+(00) 123-345-11

کیا تبلیغی جماعت کے ساتھ جانا لازمی ہے۔ کیا اس سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیا علماء کو ان کے بارہ میں کچھ شکوک ہیں۔ تفصیل سے جواب دیں۔

تبلیغی جماعت کے ساتھ جانا اصلاح نفس اور ضروریات دین کے حصول کے لئے بہت مفید ہے۔ البتہ اگر حصولِ علم اور اصلاح نفس کے اور ذرائع میسر ہوں تو جماعت کے ساتھ ہی جانا لازمی نہیں ہے۔ تبلیغی جماعت کے بنیادی کام سے علماء کو کوئی اشکال نہیں ہے۔ البتہ بعض ناخواندہ لوگ جب اس میں شامل ہو کر کچھ غلو آمیز باتیں کرنے لگتے ہیں تو علماء کرام اس کی اصلاح کے لئے مفید مشورے اور قابلِ عمل تجاویز پیش کرتے رہتے ہیں، لہٰذا حقوق و آداب کا خیال رکھتے ہوئے تبلیغی جماعت کے ساتھ نکلنا اصلاحِ نفس کے لئے بے حد مُفید ہے۔