+(00) 123-345-11

اگر کوئی آدمی سال میں تین یا چار قرآن پڑھتا ہے یا نوافل پڑھتا ہے اور سب کسی کو بخش دیتا ہے مطلب کہ جو کام بھی اس نے اپنی زندگی میں نیکی کے کئے ہوں وہ سب کسی کو بخش دیتا ہے یہ کیسا عمل ہے۔

تمام قسم کی نفلی عبادات خواہ وہ تلاوت ہو یا نفل نماز ہو یا ان کے علاوہ ذکر و اذکار وغیرہ کا ایصال ثواب جائز ہے البتہ ایصال ثواب کے لیے کسی مخصوص طریقہ کو متعین سمجھ کر اختیار کرنا یا کسی مخصوص دن وغیرہ کو متعین سمجھنا جائز نہیں ہے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘:

مطلب فی القراء ۃ للمیت واہداء ثوابھالہ … بان للانسان ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ صلاۃ اوصوما اوصدقۃ الخ

وفیہ ’’ایضا‘‘:

ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثانی … وبعد الاسبوع ونقل الطعام الی الغیر … واتخاذ الدعوۃ لقراء ۃ القرآن وجمع الصلحائ۔ (۱/۷۴۲)