+(00) 123-345-11

دائی حلیمہ رضی اللہ عنھا کا تعلق کس قبیلہ سے تھا؟

حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تعلق قبیلہ بنو سعد سے تھا اور آپ کے خاوند کا نام حارث بن عبدالعزی تھا۔ سلسلہ نسب کچھ یوں ہے :

’’حلیمہ بن ابی ذوئب بن شجنہ بن جابر بن رزام بن ناصرہ بن قصیہ بن نصر بن سعد بن بکر بن ھوازن بن منصور بن عکرمہ بن خضہ بن قیس بن غیلان‘‘۔

خاوند کا سلسلہ نسب یہ ہے:

’’حارث بن عبدالعزی بن رفاعہ بن ہلان بن قصیہ بن نصر بن سعد بن بکر ھوازن‘‘۔ (السیرۃ النبویہ لابن ہشام ۱/۱۴۹)