+(00) 123-345-11

کیا ساس سے مصافحہ کرنا جائز ہے ہمارے امام صاحب کہتے ہیں کہ ساس سے مصافحہ کرتے وقت ہاتھ پر کپڑا لپیٹ لینا چاہیے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

ساس چونکہ محرم ہے اور محرم کے ساتھ ہاتھ ملانے کی گنجائش ہے البتہ اگر شہوت پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

قولہ : (قبل ام امرأتہ الخ) قال فی الذخیرۃ واذا قبلھا أولمسھا أونظر الی فرجھا ثم قال لم یکن شھوۃ ذکر الصدر الشہید أنہ فی القبلۃ یفتی بالحرمۃ مالم یتبین أنہ بلاشھوۃ وفی المس والنظرلا الا ان تبین أنہ بشھوۃ لأن الاصل فی التقبیل الشھوۃ بخلاف المس والنظر۔ (شامیۃ ص ۳۵، ج ۳)