+(00) 123-345-11

کیا ٹی وی پر دینی پروگرام یا مناسک حج کے تربیتی پروگرام جو کہ بذریعہ کیسٹ دکھائے جاتے ہیں یا ختم قرآن کے پروگرام جو اندرون ملک مختلف شہروں سے اور حرم (مکہ معظمہ) اور مسجد نبوی ا سے بھی نشر کئے جاتے ہیں دیکھے جا سکتے ہیں یا انکی بھی ممانعت ہے؟ اسی طرح خبریں وغیرہ بھی دیکھی جا سکتی ہیں یا نہیں؟

ٹی وی اس وقت بے شمار دینی و دنیاوی خرابیوں اور منکرات پر مشتمل ہے، ٹی وی سے صرف مذکورہ بالا پروگرام دیکھنا اور دوسرے منکرات سے نظریں بچانا آسان نہیں مذکورہ بالا پروگرام اگر ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائیں یا ویڈیو کیسٹ کے ذریعے انہیں دیکھا جائے تو ان کے دیکھنے اور سننے کی فی نفسہ گنجائش ہو بھی جائے پھر بھی دوسرے مفاسد کی وجہ سے ٹی وی دیکھنا جائز نہیں۔ اور دینی پروگرام یا خبریں سننے کی غرض ریڈیو سے پوری ہو سکتی ہے اور شعائر مقدسہ کو دیکھنے کا مقصد اخبارات و رسائل میں ان کی تصاویر دیکھنے سے پورا ہو سکتا ہے اس لیے ٹی وی پر مذکورہ بالا پروگرام دیکھنے سے احتراز ہی کرنا چاہیے۔