+(00) 123-345-11

نو مولود کے بال مونڈکر ان بالوں کو کسی جگہ پھینکنا ہو گا، آیادریا وغیرہ میں بہا دیں یا زمین میں دفن کر دیں؟

نومولود کے بال انسانی جسم کا حصہ ہیں اور جسم یا اس کا ہر حصہ قابل تکریم ہے، اور اس کی تکریم کے پیش نظر اس کو دفن کیا جاتا ہے لہٰذا بالوں کو بھی زمین میں دفن کر دینا چاہیے لیکن دفن نہ کرنا اور کہیں پھینک دینا بھی جائز ہے مگر بیت الخلاء یا غسل خانہ میں پھینکنا خلافِ ادب ہے۔

فاذا اقلم اظفارہ اوجز شعرہ ینبغی ان یدفنہ فان رمی بہ فلا بأس وان القاہ فی الکنیف او فی الغسل کرہ لانہ یورث داء خانیۃ ویدفن اربعۃ الظفر والشعر وخرقۃ الحیض والدم (شامیہ ۵/ ۲۸۷)