+(00) 123-345-11

کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدین کو ملنے کیلئے جا سکتی ہے؟ اور کیا شوہر کی اطاعت واجب ہے؟

شوہر اگر اپنی بیوی کو کسی جائز کام کا حکم دے تو بیوی کے لیے اس پر عمل کرنا واجب ہے۔ نیز شوہر کی اجازت کے بغیر عزیز و اقارب کو ملنے کے لیے جانا بھی درست نہیں البتہ شوہر کو چاہیے کہ اگر بیوی کے والدین گھر میں ملنے آئیں تو ان کو ملنے سے منع نہ کرے اور اگر وہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے نہ آسکیں تو مناسب وقت کے بعد بیوی کو والدین سے ملاقات کیلئے جانے کی اجازت دے البتہ شوہر بیوی کے والدین کے علاوہ دیگر محارم کو گھر میں زیادہ آنے سے اور بیوی کو ان سے ملنے کیلئے جانے سے روک سکتا ہے۔

ولا یمنعھا من الدخول الیھا فی کل جمعۃ وغیرھم من الاقارب فی کل سنۃٍ ھوالمختار الخ وعن ابی یوسف فی النواء تقیید خروجھا بان لایقدر علی اتیانھا فان قدرا لاتذہب وھو حسن والحق الاخذ یقول ابی یوسف اذا کان الابوان علی الصفۃ التی ذکرت والاینبغی ان یاذن لھا فی زیارتھا فی الحین بعد الحین علی قدر متعارف الخ۔ (ردالمختار ص ۲۵۳، ج ۳)