+(00) 123-345-11

کیا علامہ عنایت اللہ المشرقی کی تفسیر’’ التذکرہ ‘‘درست ہے کیا علامہ صاحب ایک معتبر عالم دین تھے کیا یہ کتاب پڑھنی چاہیے یا نہیں؟

عنایت اللہ مشرقی صاحب اپنے نظریات و افکار کے لحاظ سے مغرب زدہ طبقات میں شمار ہوتے ہیں، جن کا عمومی مزاج ایسا تھا کہ غیر مسلم مغربی اقوام کے مزاج کے مطابق دین کی تشریح کی جائے خواہ وہ تشریح قرآن و سنت کی نصوص اور سلف صالحین کی روایات سے متصادم ہی کیوں نہ ہو، جیسا کہ استقبال قبلہ سے متعلق ان کی موشگافیوں اور ملاں کے بارے میں ان کی طعنہ زنی سے ظاہر ہے، لہٰذا ان کی خلافِ دین باتوں کی وجہ سے ان کی تصنیفات پڑھنے کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا۔

(مزید تفصیل کیلئے دیکھیں حضرت مفتی رشید احمدؒ کا رسالہ ’’المشرفی علی المشرقی)‘‘۔