+(00) 123-345-11

کیا پانی پر دم کرنا جائز ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عمل ناجائز ہے؟

کسی شخص کو پانی پر دم کر کے پانی پلانا فی نفسہ جائز ہے اور اس کے جوا زکیلئے یہ دلیل بھی کافی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جسم پر دم کرنا اور پھونک مارنا ثابت ہے اس کے علاوہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ابودائود اور نسائی کے حوالہ سے مندرجہ ذیل حدیث نقل کی ہے جس سے مٹی پر دم کر کے جسم پر ڈالنے کا ثبوت ملتا ہے۔ مٹی پر دم کرنے اور پانی پر دم کرنے میں میں کوئی فرق نہیں ہے لہٰذا پانی پر دم کرنے کا جائز ہونا بھی اس سے معلوم ہو رہا ہے۔

عن عائشہؓ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم دخل علیٰ ثابت بن قیسؓ بن شماس وھو مریض فقال اکشف الباس رب الناس ثم اخذ ترابا من بطحان فی قدح ثم نفث علیہ ثم صبہ علیہ۔ (فتح الباری ج ۱۰، ص ۲۰۸)