+(00) 123-345-11

اسنا د میں ولدیت غلط لکھی گئی ہے کیا اس کو تبدیل کرنا ضروری ہے؟

ولدیت میں اپنے والد کے علاوہ کسی اور شخص کا نام لکھنا یا ظاہر کرنا جائز نہیں۔ لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ آئندہ کاغذات میں یا کسی اور جگہ جہاں بھی ولدیت ظاہر کرنے کا موقع ہو وہاں اپنے والد کا نام ذکر کریں۔ البتہ سندات اور سرکاری کاغذات میں ولدیت تبدیل کرنے میں اگر غیر معمولی حرج ہے تو گذشتہ کاغذات میں تایا کا نام ہی لکھا رہنے دیں لیکن اس کے علاوہ اپنا نسب اصل والد سے ہی ظاہر کرنا ضروری ہے اور کوشش کریں کہ تمام کاغذات میں اصل والد کا نام درج ہو جائے۔

عن ابی ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لاترغبو عن ابائکم فمن رغب عن ابیہ فقد کفر (متفق علیہ)(مشکوٰۃ: ص۲۸۷، ج۲)