+(00) 123-345-11

کیا شیعہ یا قادیانی سے میل جول اور برتاؤ رکھ سکتے ہیں؟

جو شخص عقائد کفریہ رکھتا ہو اور غلط تاویلات سے اپنے عقائد کفریہ کو عقائد اسلام قرار دیتا ہے ’’زندیق‘‘ ہے اور یا در ہے کہ زندیق کے احکام عام کفار سے زیادہ سخت ہیں ان کے ساتھ تعلق رکھنا لین دین کرنا یا باہمی میل جول رکھنا جائز نہیں ہے۔

قادیانی زندیق کے حکم میں ہیں کیونکہ یہ غلط تاویلات سے اپنے عقائد کفریہ کو عقائد اسلام قرار دیتے ہیںاسی طرح ایسے شیعہ حضرات جو کفریہ عقائد رکھتے ہیں جیسے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے منکرہوں یا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر تہمت کے قائل ہوں ایسے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنے سے احتیاط کریں( احسن الفتاویٰ)

لما فی ’’فیض الباری‘‘ : ۔

قلت الزندیق من یحرف معانی الالفاظ مع ابقاء الاسلام کھذا اللعین فی القادیان یدعی انہ یومن بختم النبوۃ ثم یخترع لہ معنی من عندہ یصلح لہ بعدہ دلیلاً علی فتح باب النبوۃ فھذا ھو الزندقۃ