+(00) 123-345-11

سنا ہے کہ ایسی چیز کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعا نہ مانگیں جو انسانوں سے مل سکتی ہوں کیا چھوٹی چیزیں بھی اللہ تعالیٰ سے مانگی جا سکتی ہیں؟

ہماری نظر سے ایسی کوئی عبارت نہیں گذری جس میں انسانوں سے مل سکنے والی چیزوں کو اللہ سے مانگنے سے روکا گیا ہو۔ بلکہ بعض روایات میں تو اپنی ہر طرح کی حاجت اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی ترغیب موجود ہے ۔ ہاں اللہ رب العزت سے ایسے غیر مناسب سوال کرنے سے ضرور منع کیا گیا ہے جس میں اللہ کی رحمت کی محدودیت کا تأثر ملتا ہو جیسے ایک صحابی نے آنحضرت ا کے پاس آکر یوں دعا مانگی کہ اے اللہ صرف مجھ پر اور محمد ا پر رحم فرما اور ہمارے ساتھ اس رحم میں کسی کو شریک نہ فرما، تو آنحضرت ا نے فرمایا کہ تو نے بڑی وسعت والی چیز کو چھوٹا سمجھ لیا ہے؟ اس قسم کے غیر مناسب سوال سے تو احتیاط کرنے کا تذکرہ کتب میں موجود ہے مگر جو بات آپ نے لکھی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے چھوٹی چیزیں نہ مانگی جائیں یہ قرآن و سنت میں اللہ سے ہر حاجت کو مانگنے کے تصور کے خلاف ہے۔ (المنتقی لابن الجارود رقم الحدیث: ۱۳۴)