+(00) 123-345-11

شطرنج کا حکم

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے شطرنج کھیلنے سے صراحتا ًمنع فرمایا ہے حضرت علی رضی اللہ کا ارشاد ہے۔ ’’شطرنج عجمیوں کا جُوا ہے اور حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شطرنج گناہ گارہی کھیلتا ہے (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۴۸)

انہی روایات کی بنا پر امام اعظم ابو حنیفہؒ اور دیگر بعض أئمہ کرام نے شطرنج کھیلنے سے منع فرمایا ہے۔

قال فی الدرکرہ تحریما اللعب بالنرد و کذا الشطرنج واباح الشافعی و ابو یوسف فی روایۃ … وھذا اذا لم یقامر ولم یدوام ولم یخل بواجب والا فحرام بالاجماع (شامیہ ص ۴/۳۹۴)