+(00) 123-345-11

کیا کسی کی موت پر اس کو قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کر سکتے ہیں اور کس قسم کی عبادات کا ثواب پہنچا سکتے ہیں؟

ہر نیک عمل کا ایصال ثواب جائز ہے خواہ وہ مالی ہو یا بدنی ہو لہٰذا تلاوت قرآن یا قربانی کے ذریعہ بھی ایصال ثواب جائز ہے البتہ ایصال ثواب کے لئے خاص دن یا مخصوص حالت کی پابندی اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔

لما فی ’’الھندیۃ‘‘:

الأصل فی ھذا الباب ان الانسان لہ ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ صلاۃ کان او صوما او صدقۃ او غیرھا کالحج وقرأۃ القراٰن والاذکار وزیارۃ قبور الانبیاء علیھم الصلاۃ والسلام والشھداء والأولیاء والصالحین وجمیع انواع البر۔ (۱؍۱۶۶)