+(00) 123-345-11

بعض لوگ دفن کے بعد اذان دیتے ہیں کیا یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

دفن کے وقت یا بعد میں اذان دینا بدعت ہے اس سے احتراز لازم ہے کیوں کہ اس وقت اذان دینا سنت سے ثابت نہیں۔

لایسن الاذان عندا دخال المیت فی قبرہ وقد صرح ابن حجر فی فتاویہ بانہ بدعۃ وقال من ظن انہ سنۃً قیاساً علی ندبھما للمولود الحاقاً لخاتمۃ الامر بابتدائہ فلم یصب ۔

وفی درالبحار:

من البدع التی شاعت فی بلاد الہند الاذان علی القبر بعد الدفن بحالہ۔

(فتاویٰ رشیدیہ ص: ۱۳۶)