+(00) 123-345-11

کیا قبر میں پکی اینٹ یا بلاک استعمال کر سکتے ہیں؟چونکہ اکثر زمین سیم زدہ ہے اور پانی نکلتا رہتا ہے۔ لہٰذا اندر سے اگر قبر پکی کرادی جائے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

اصل سوال کہ جواب سے پہلے تمہید کے طور پر چند باتوں کا معلوم ہونا مناسب ہے۔

قبر کے اندر میت کے اطراف میں بلا ضرورت لکڑی، پتھر اور اینٹ وغیرہ کا استعمال مکروہ تحریمی ہے۔

اگر زمین نرم ہو اور قبر کے گرنے کا خطرہ ہو تو بقدر ضرورت سیمنٹ کی اینٹ پتھر وغیرہ کو استعمال کرنا جائز ہے۔ یاد رہے کہ بھٹی کی اینٹ اور لوہے جیسی اشیاء کے استعمال سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔

قبر میں میت کے اوپر (قبر کو بند کرنے کے لیے) لکڑی، پتھر، سیمنٹ کے سلیپ وغیرہ کو استعمال کرنا جائز ہے۔

قبر کے اوپر پلستر یا کسی بھی طریقہ سے قبر کو پختہ کرنا کسی بھی حال میں جائز نہیں ہے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘:

وفیہ ایضا:

ویسوی اللبن علیہ القصب لا الاجر المطبوخ والخشب۔ اما فوقہ فلا یکرہ ولا یجصص للنھی۔ ولا یرفع علیہ بنائً الخ۔ (۲/۲۳۷)