+(00) 123-345-11

ہمارے امام صاحب نماز جنازہ مسجد کے اندر ہی پڑھا دیتے ہیں جبکہ جنازگاہ بھی موجود ہے اور کوئی عذر اور شرعی مجبوری بھی نہیں، کیا یہ احناف کے نزدیک جائز ہے یا نہیں؟

مسجد میں بلاعذر نماز جنازہ پڑھنا مکروہ ہے۔

وصلٰوۃ الجنازۃ فی المسجد الذی تقام فیہ الجماعۃ مکروھۃ سوائٌ کان المیت والقوم فی المسجد او کان المیت خارج المسجد والقوم فی المسجد اوکان الامام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم الباقی فی المسجد اوالمیت فی المسجد والامام والقوم خارج المسجد ھوالمختار کذافی الخلاصۃ ولاتکرہ بعذر المطرو نحوہ ھکذا فی الکافی۔ (عالمگیری ص ۱۶۵، ج ۱)