+(00) 123-345-11

درج ذیل حدیث کی تشریح کریں کیا اس سے مراد مسلمانوں کی جماعت ہوگی یا یہود کی۔

حدثنا منصور بن أبی مزاحم حدثنا یحیی بن حمزۃ عن الأوزاعی عن اسحاق بن عبداللہ عن عمہ انس بن مالک ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال یتبع الدجال من یھود أصفھان سبعون الفا علیھم الطیالسۃ۔

حدیث بالا کا مطلب یہ ہے کہ اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کے ہمراہ یا اس کے پیرو ہوں گے جن کے اوپر طیلسان (مخصوص کپڑا) ہوگا مسلم کی روایت میں چونکہ یہود کی صراحت ہے اس لیے شرح السنہ کی روایت میں من امتی سے مراد امت دعوت ہوگی نہ کہ مسلمان۔

الطیلسان بفتح التاء وکسر اللام جمع طیلسان وھو ثوب ’’معروف‘‘ (مرقات ص ۱۳۵، ج ۱۵) وھو ثوب معروف مثل الرداء والعباء (تکملہ فتح الملھم) (ص ۲۱۳ ج ۶)